موسم کے تیور تبدیل، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

6 Sep, 2024 | 10:49 AM

اقصی سجاد/آئمہ خان:لاہور میں آج بارش کی پیش گوئی،ماہرین کی جانب سے شہریوں کوبارشی موسم میں احتیاط کی تلقین،عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا، ملک کے دیگر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج 40فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں،سورج کی تیز کرنیں ،شہر میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا،ماہرین کی جانب سے شہریوں کوبارشی موسم میں احتیاط کی تلقین کی ہے۔
فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ،ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 164ریکارڈ کی گئی، عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی،  وفاقی دارالحکومت اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکا ڑہ اور سرگودھا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، مردان، پشاور، کرم، کوہاٹ، کرک، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان  ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 شہر قائد میں بادلوں کے ڈیرے  اور موسم خوشگوار ہے،شہر میں جنوب مغرب سمت سے 15 ناٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری ہے،زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی20 ویں نمبر  پر،پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پرآ گیا۔

مزیدخبریں