فاران یامین:یوم دفاع پاکستان پر لاہور ٹریفک پولیس کا قومی ہیروز کو سلام، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کہتی ہیں 6 ستمبر کو مادرِ وطن کے بیٹوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاک سرزمین کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹریفک پولیس بہادر افواج کے جوانوں کی شہادت اور بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،06 ستمبر 1965 کو مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا،6 ستمبر 1965 کے واقعات کو یاد کرکے دل جذبے سے بھر جاتا ہے.
فوجی جوانوں کی لازوال قربانیوں کی داستانیں آنکھیں نم کردیتی ہیں،افواج پاکستان کے ہیروز پر فخر ہے جنہوں نے اپنی شہادت سے ہمارے سر فخر سے بلند کردئیے،ہر پاکستانی اپنی افواج کی بہادری، جذبہ حب الوطنی اور جنگی صلاحیتوں پر فخر کرتا ہے،06 ستمبر کو وطن کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے خلاف بے خوفی سے لڑتے ہوئے تاریخ کا روشن باب رقم کیا۔