آخری گواہ پر جرح پرسوں تمام  ہو گی

6 Sep, 2024 | 04:00 AM

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ملزمہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے  فیصلہ ریفرنس کے حتمی فیصلے تک محفوظ کرنے کاا اعلان کر دیا۔  القادر ٹرسٹ کیس۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ انہوں  نے ملزمہ بشریٰ بی بی کی جانب سے بری کرنے کی درخواست کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 

جمعرات کے روز 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس ( القادر ٹرسٹ کیس) کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی تو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ 

نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور  امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا ظہیر عباس چوہدری  اور عثمان ریاض گل پیش ہوئے۔

وکلا صفائی کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے آخری گواہ  تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جرح جاری ہ تھی کہ سماعت ملتوی ہو گئی۔ گواہ پر   مزید جرح 7 ستمبر کو  کی جائےگی۔

 عدالت نے بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ ریفرنس کے حتمی فیصلے تک محفوظ کرلیا، بریت کی درخواست پر فیصلہ ریفرنس کے حتمی فیصلے کے دن سنایا جائے گا۔

مزیدخبریں