ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اتفاق ہسپتال ماڈل ٹاون  میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب، مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے 

 اتفاق ہسپتال ماڈل ٹاون  میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب، مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 توقیر اکرم: اتفاق ہسپتال ماڈل ٹاؤن میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب ہوگیا۔مکین صاف پانی کے حصول سے محروم ہوگئے۔

اتفاق ہسپتال ماڈل ٹاؤن کے مکینوں کا کہنا ہے کہ فلٹریشن پلانٹ خراب ہونے کی وجہ سے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ انتظامیہ کو بارہا شکایات درج کروانے کے باوجود بھی کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہے ۔ لاکھوں مالیت کا لگایا گیا فلٹریشن پلانٹ خراب پڑا ہے لیکن ٹھیک نہیں کیا جارہا ہے ۔  فلٹریشن  پلانٹ کے دروازے کو تالا ہے مگر اندر ایک بھی ٹونٹی نہیں ہے ۔ نلکے  چوری ہوچکے ہیں ۔مکینوں نے فلٹریشن پلانٹ کو فوری ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔