قومی ٹیم انڈیا کی لنکا ڈھانے کے لئے آج کولمبو روانہ ہو گی

6 Sep, 2023 | 11:30 PM

سٹی42: لاہور  میں بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعدقومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے بقیہ میچز کے لیے آج کولمبو روانہ ہو گی
ایشیا کپ سپر فور، ٹیم پاکستان  کو بھارت اور سری لنکا سے میچ کھیلنا ہیں
ایشیا کپ، فائنل مقابلہ بھی سری لنکا میں ہی کھیلا جائے گا
پاکستان کے ساتھ سری لنکا اور بنگلادیشی ٹیمیں بھی کولمبو جائیں گی
ایشیا کی تمام ٹیمیں چارٹڈ طیارے کے ذریعے کولمبو پہنچیں گی
ایشیا کپ، تمام ٹیمیں 8 ستمبر کو آرام کریں گے، 9 تاریخ سے پریکٹس شیڈول 
ایشیا کپ: سپر فور، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 10 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

سری لنکا اور بنگلہ دیشکی ٹیموں کی کولمبو روانگی
پاکستان۔سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج دوپہر کو  لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سےچارٹرڈ طیارے سے کولمبو روانہ ہوں گی۔

خصوصی طیارے میں براڈ کاسٹرز اور دیگر حکام بھی جائیں گے ۔

ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے میچز کولمبو میں ہی کرانے پر بضد

کولمبو میں مسلسل بارشوں اور اہم میچوں کے دوران ناموافق موسم کی پیشینگوائی کے تناظر میں پی سی بی کے اصرار کے باوجود  ایشیا کپ کے سپرفور میچوں اور فائنل میچ کے وینیو میں تبدیلی کے حوالہ سے اے سی سی ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نہیں  بلایا گیا۔

پی سی بی کا اے سی سی کے صدر جے شاہ کو لکھا گیا خط بھی منطر پر آگیا  ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  بارشوں سے میچ متاثر ہونے پر گیٹ منی سمیت خسارے کا ازالہ اے سی سی کو کرنا چاہیے ۔
 پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں  قومی کرکٹ ٹیم ایشیا  کپ میں احتجاجا شرکت کرے گی۔

مزیدخبریں