سٹی42: جھنگ میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر آج 7 ستمبر کوتعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے آج 7 ستمبر بروز جمعرات تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جھنگ میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔