ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک کا جنون ایک اور زندگی نگل گیا

ٹک ٹاک کا جنون ایک اور زندگی نگل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :امریکہ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 14 برس کا لڑکا ٹک ٹاک کا ون چِپ چیلنج پورا کرتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔

 میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے ہیرس وولوبا نامی لڑکے کی موت ٹک ٹاک کا ٹرینڈ چیلنج ون چِپ چیلنج پورا کرتے ہوئے ہوئی۔

 ون چِپ چیلنج ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک نیا ٹرینڈنگ چیلنج ہے جس میں شرکا تیز مصالحے والے ٹورٹیلا چپس کھاتے ہیں اور اسے بغیر پانی پیے زیادہ سے زیادہ دیر تک کھانے کی ویڈیو بناتے ہیں۔

 ہیرس وولوبا نامی لڑکے کی والدہ نے مقامی میڈیا این بی سی 10 کو بتایا کہ ان کے بیٹے نے سکول میں شدید تیز مصالحے والے پیکوئی چپس کھائے جس کے باعث اس کے پیٹ میں درد ہوا۔ہیرس کے اہلخانہ انہیں سکول سے گھر لائے جہاں ان کی طبیعت میں بہتری آئی، کچھ دیر بعد جب وہ باسکٹ بال کے ٹرائی آﺅٹ کے لیے جانے لگے تو بے ہوش ہو گئے۔

 ہیرس کے بے ہوش ہونے کے بعد انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت واقع ہو گئی۔ہیرس کی والدہ سمجھتی ہیں کہ ان کے بیٹے کی موت تیز مصالحے والے چپس کھانے کے باعث ہوئی تاہم ابھی تک ہسپتال نے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ جاری نہیں کی اور موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

 دوسری جانب پیکوئی چپس بنانے والی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ہدایات میں درج کیا ہے کہ چپس کھانے سے صحت پر اثر پڑ سکتا ہے۔