ویب ڈیسک: نازیباء وڈیو اسکینڈل کا معاملہ، اسٹیل ٹاون پولیس مذکورہ کی جانب سے کیس میں انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا، ملزم کو تفتیش میں فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نازیباء وڈیو کے حوالے سے ملزم کی گرفتاری سے تین روز قبل آگاہ تھی، پولیس نے ملزم عرفان غفور کو پکڑنے کے بجائے اس کو سپورٹ کیا، ملزم کی فرمائیش پر نامعلوم اہلکاروں نے اسکول کے ٹیکنیشن شکیل کو اغواء کرکے تشدد کیا ۔
تھانے کی جانب سے کاروائی نہ کرنے پر اہل علاقہ نے مددگار 15 کے زریعے ملزم کو گرفتار کرایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکٹریشن شکیل کو ملزم کی گرفتاری کے کچھ دیر بعد گلشن حدید کے قریب آنکھوں پر پٹی باندھ کر اتارا گیا، شکیل کیس کا اہم گواہ ہے زیادتی کا شکار خواتین کو پہنچاتا ہے اور جانتا ہے، شکیل کو خوفزدہ کرکے چھپنے پر مجبور کردیا گیا۔
واضح رہے کہ مذکورہ خبروں کی تصدیق پر موقف کے لیے ایس ایس پی سے لیکر تفتیشی افسر نے پراسرار خاموشی اختیار کرلی ہے۔