سکیورٹی خدشات، چہلم کے مرکزی جلوس میں ڈرون کیمرہ کے استعمال پر پابندی 

6 Sep, 2023 | 08:57 PM

سٹی42: چہلم کے جلوس میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔ محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 نافذ کردی۔

کراچی میں سندھ حکومت کے اعلان کے مطابق چہلم کے مرکزی جلوس میں ڈرون کیمرہ کے استعمال پر پابندی  لگا دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ہیلی کیمرہ کے ذریعے  چہلم کے جلوس کی ریکارڈنگ ممنوع ہے۔ محکمہ داخلہ نے ا س ضمن میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ 

  محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ چہلم کے جلوس میں سیکیورٹی کے حوالے سے خدشہ موجود ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مزیدخبریں