ویب ڈیسک: گلشن حدید میں نجی اسکول کی ویڈیو اسکینڈل کا معاملہ، ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیشنز نے سیکٹری ایجوکیشن کو خط لکھ دیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیشنز نے خط میں لکھا کہ اسکول سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں اسکول پرنسپل کو خاتون اساتذہ کے ساتھ بدسلوکی کرتے دیکھا جاسکتا ہے، سوشل میڈیا سے اسکول کی تمام فحش ویڈیوز فوری طور پر ہٹائی جائیں۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے اور سائبر کرائم سے رجوع کیا جائے۔ ان ویڈیوز سے طلبہ ، والدین اور سول سوسائٹی پر برے اثرات مرتب ہونگے۔
خط میں مزید لکھا کہ یہ اسکول ہمارے پاس رجسٹرڈ نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملیر کی مدد سے اسکول کی عمارت کو سیل کردیا گیا ہے، اس پورے معاملے کی جانچ پڑتال مختلف زاویوں سے کی جارہی ہے، طلبہ کو تعلیمی نقصان سے بچانے کے لئے قریبی اسکول میں داخل کروایا جارہا ہے۔