عبداللہ سنبل ایماندار پروفیشنل افسر تھے، وزیراعلیٰ محسن نقوی کا اظہار تعزیت

6 Sep, 2023 | 08:37 PM

سٹی42: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل کے انتقال پر اظہار افسوس  کیا ہے اور  عبداللہ سنبل مرحوم کے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت  کیا ہے۔

 محسن نقوی  نے کہا،عبداللہ سنبل ایک ایماندار اور پروفیشنل افسر تھے۔ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین۔

مزیدخبریں