بابر اعظم نے کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا، دنیا کے بہترین کپتانوں سے بہت آگے نکل گئے

6 Sep, 2023 | 07:51 PM

سٹی42:  کپتان بابر اعظم نے بھارت کے  سپر بیٹر ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

بابر اعظم کپتان کی حیثیت سے تیز ترین 2 ہزار  رنز بنانے والے دنیا کے نمبر ون  پلیئر بن گئے،انہوں نے کپتان کی حیثیت سے 31 انٹرنیشنل ون ڈے اننگز میں یہ  بڑا سنگ میل عبور کیا۔

اس سے قبل بھارت کے سپر بیٹر ویرات کوہلی نے بطور کپتان 2 ہزار رنز 36 اننگز میں مکمل کیے تھے۔ پاکستانی چیمپئین نے یہ ریکارڈ 5  میچ کم کھیل کر توڑ دیا۔ 

 
بابر اعظم نے یہ کارنامہ آج لاہور میں ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بنگلا دیش کے خلاف میچ میں چھٹا رن بنا کر سر انجام دیا۔ 
 
دنیا کے بہترین کپتانوں میں شمار کئے جانے والے جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز نے 41، آسٹریلیا کے مائیکل کلارک نے 47 جبکہ بھارت کے مہیدر دھونی اور انگلینڈ کے اوئن مورگن نے 48، 48 اننگز میں دو ہزار رن کا انفرادی سکور کرنے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔ بابر اعظم نے یہ کام صرف 31 اننگز میں کر کے کرکٹ کے ناقدین کو نشستوں سے اٹھ کر انہیں سلیوٹ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں  آمنے سامنے ہیں۔

پاکستانی فاسٹ بولرز کی شاندار بولنگ کی بدولت بنگلادیش کی پوری ٹیم 193 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

مزیدخبریں