گلشن حدید اسکول نازیباء وڈیو اسکینڈل کا معاملہ، آپریشن انویسٹیگیشن پولیس کی ناقص تفتیش جاری

6 Sep, 2023 | 07:30 PM

کامران منہاس : آپریشن انویسٹیگیشن پولیس کی گلشن حدید اسکول نازیباء وڈیو اسکینڈل میں ناقص تفتیش جاری، اسکول سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی آر پولیس اب تک ریکور نہیں کرسکی۔ 

ذرائع کے مطابق ملزم عرفان غفور نے گرفتاری کے بعد موٹر سائیکل پر نامعلوم جگہ منتقل کرایا ۔ 

ڈی وی آر میں محفوظ فوٹیج سے ملزم کا مزید مکروہ چہرہ واضح ہوسکتا ہے لیکن پولیس نظرانداز کرہی ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی وی آر نہ ملنے سے ملزم کو فائدہ پہنچ سکتا ہے، پولیس ڈی وی آر ریکور کرنے کی کوشش نہیں کرہی ہے۔ 

پولیس دو دن میڈیا کے سامنے پوائنٹ اسکورنگ کرکے مطمئن ہوچکی ہے، جس سے ملزم عرفان کا کیس کمزور ہونے کا خدشہ ہے۔ 

مقدمے کے آئی او اصغر علی کا نمبر بند ہے، جبکہ تفتیشی انچارج خالد کورائی کا نمبر بھی بند ہے۔ اس کے علاوہ ایس پی انویسٹیگیشن علی مردان نے کال رسیو کرنا چھوڑ دی، جبکہ سابقہ ایس ایس پی ملیر حسن سردار کال رسیو نہیں کررہے۔ ایس ایچ نند لال نے کال اٹھانے سے گریز ہیں، اور تفتیشی انچارج خالد کورائی واٹس ایپ میسیج سننے کے بعد بھی موقف نہیں دے رہے۔ 

دو دن تک میڈیا کے سامنے بڑھ چڑھ کر بولنے والی پولیس تیسرے دن موقف دینے سے گریزاں ہے۔ 

مزیدخبریں