24 ستمبر سےلاہورمیں دھرنے کا اعلان

6 Sep, 2023 | 06:52 PM

توقیر اکرم : بجلی کےزائدبلز اورمہنگائی کیخلاف 24 ستمبر سےلاہورمیں دھرنادیاجائیگا،امیر جماعت اسلامی نے اعلان کر دیا ۔ سراج الحق کاکہناہے 1لاکھ 90 ہزار سرکاری افسران بجلی کا بل ادا نہیں کرتے، 16 ستمبر کوقومی انرجی کانفرنس بلائیں گے۔
 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں میڈیاسےگفتگو کی۔انہوں نے بجلی کےزائدبلزاورمہنگائی کے خلاف 24 ستمبر سے لاہور میں تین دن تک دھرنادینے کا اعلان کیا۔مختلف شہروں میں بھی دھرنوں کا اعلان کیا۔سراج الحق نے کہاآئی ایم ایف نے نہ تو نگران حکومت کا فون سنا اور نہ ہی کسی خط کا جواب دیا۔ اب کرپٹ اشرافیہ کو قربانی دینی پڑے گی۔

1لاکھ 90 ہزار سرکاری افسران بجلی کا بل ادا نہیں کرتے۔نگران وزیراعظم اجلاس پر اجلاس بلا رہے ہیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا۔انہوں نےمزیدکہا آئی پی پیز کے معاہدوں کے ذریعے عوام کو دھوکا دیا گیا۔ان کیخلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے۔موجودہ حالات سے نکلنے کا راستہ الیکشن ہے۔ نگران حکومت کی مدت میں اضافہ کیا گیا تو قوم کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔
 

مزیدخبریں