شہری کو آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی رائیڈ بک کروانا مہنگا پڑ گیا

6 Sep, 2023 | 06:25 PM

Ansa Awais

(عرفان ملک)برطانیہ پلٹ شہری کو آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی رائیڈ بک کروانا مہنگا پڑ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق آن لائن ٹیکسی ڈرائیور  نے فراڈ کا نیا طریقہ ایجاد کر لیا۔ برطانیہ پلٹ خاتون کا قیمتی فون لیکر رفو چکر ہو گیا، خاتون نے قیمتی موبائل فون ایپل 14 پرو میکس اپنی عزیزہ کو بجھوانے کےلئے آن لائن ٹیکسی رائیڈ بک کروائی،آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قیمتی موبائل فون لیکر فرار ہوگیا۔متاثرہ شہری کی ٹیکسی ڈرائیور کو موبائل فون پکڑاتے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ۔ٹیکسی ڈرائیور اپنی گاڑی سے اتر کا موبائل فون پکڑتا نظر آتا ہے ۔ٹیکسی ڈرائیور نے  موبائل فون لیتے ہی رائیڈ کینسر کی اور اپنا موبائل فون بند کر دیا ۔

متاثرہ شہری نے قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سندر میں درخواست دے دی۔

مزیدخبریں