ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

6 Sep, 2023 | 05:45 PM

سٹی 42: ڈالر کی قدر میں بڑی کمی پر سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی ہوگئی ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کمی سے 1926 ڈالر فی اونس تک گرگیا ۔ ڈالر ایک دن میں 11 روپے کمی ہونے پر سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی .ایک تولہ سونا 10 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا ۔ ایک تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر  2 لاکھ 22 ہزار 300 روپے تک گرگیا۔ دس گرام سونا 9002 روپے سستا،قیمت 1 لاکھ 90 ہزار 586 روپے تک گرگیا . ایک تولہ چاندی 100 روپے سستاہوکر 2700 روپے تک گرگیا ۔ 

واضح رہے گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 6 روپے کمی ہونے پر صرافہ مارکیٹ میں سونے کے دام گرگئے، جس کے بعد ایک تولہ سونا 6300 روپے سستا ہوا تھا ۔

مزیدخبریں