ایف آئی اے کی کارروائی, غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 24 افراد  گرفتار

6 Sep, 2023 | 05:43 PM

ویب ڈیسک: گوادر میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 24سے زائد افراد  گرفتار کرلئے۔ 

غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے کارروائی کی گئی۔ 

ایف آئی اےذرائع کےمطابق ضلع گوادر کے علاقے جیونی سے مزید 24افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ دو روز قبل بھی جیونی سے 20سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 

 ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد ایک مرتبہ پھر لوگوں نے گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔  مکران ڈویژن میں حملوں کے واقعات کے بعد کیچ اور گوادر سے لوگوں کی غیر قانونی طور پر جانے کی کوششوں میں کمی  آئی تھی۔ غیر قانونی طور پربیرونی ممالک کی جانے کی کوشش کرنے والے ایران میں داخلے کے بعد ترکی کے راستے یورپ جاتے ہیں۔ 

مزیدخبریں