ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کریک ڈاون کا کرشمہ، ڈالر، پاؤنڈ، یورو کی قیمت میں ریکارڈ کمی

City42, Dollar, Crency exchange, Dollar vs Pak Rupee, Euro, British Pound. Lahore, Karachi, Pakistani rupee recovery, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حکومت کی جانب سے انتظامی کرکیک ڈاون کا آغاز ہوتے ہی  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔
اوپن مارکیٹ میں ایک دن میں امریکی   ڈالر 11 روپے سستا ہوگیا ، یورو کی قیمت روپیہ کے مقابلے میںساڑھے 8 روپے کم ہو گئی اور برطانوی پاونڈ روپیہ کے مقابلے میں 13 روپے سستا ہو گیا۔
بدھ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 323 روپے سے گھٹ کر 312 روپے کا فروخت ہونے لگا۔

 فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے بتایا ہے کہ انتظامی کریک ڈائون شروع ہونے  کی وجہ سے ڈالر کی بلیک مارکیٹ کرنے والے انڈر گراونڈ ہوگئےہیں۔

ملک بوستان نے تصدیق کی کہ ڈالر کو "بلا وجہ" خریدنے والے مارکیٹ سے غائب ہوگئے ہیں.

اوپن مارکیٹ میں بدھ کے روز پاکستانی روپیہ کی قیمت میں دوسری کرنسیوں  کے مقابلہ میں بھی حیران کن بہتری آئی۔
اوپن مارکیٹ میں یوور 8.50 روپے سستا ہوکر 335روپے کا ہوگیا 
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 13 روپے سستا ہوکر 397 روپے تک گرگیا 
اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم2 روپے سستا ہوکر 86.80 روپے تک گرگیا 
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 2.70 روپے سستا ہوکر 83.30 روپے تک گرگیا

سٹاک مارکیٹ میں بہتری

روپے کی قدر میں بہتری  آنے کے آثار نمایاں ہونے پر اسٹاک مارکیٹ کے چھوٹے اور درمیانہ سرمایہ کار  بھی ایک بار پھر کمر باندھ کر مارکیٹ میں سرگرم ہو گئے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 316 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ 100 انڈیکس 0.69 فیصد اضافے سے 45 ہزار 807 کی سطح پر بند ہوا۔ 4.81  ارب روپے مالیت کے 13.9 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا ۔مجموعی طور پر 304 کمپنیں کے شئیرز میں کاروبار  کیا گیا۔ 181 کمپنیوں کے شئیرز میں اضافہ اور 99 کمپنیوں کے شئیرز میں کمی ہوئی۔