ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ سپر فور؛ پاکستان کا محفوظ آغاز، رضوان کے کلاسیکل چوکے

Asia Cup, Pakistan vs Bangladesh, City42, Qadafi Stadium, Lahore, Rizwan, Imam, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں  بنگلہ دیش نے پاکستان کو کامیابی کے لیے194 رنز کا ہدف دے دیا. پاکستان کے اوپنرز نے محفوظ کھیل کھیلتے ہوئےپہلے 3اووروں میں دو چوکوں کی مدد سے 99 رنز بنائے ہیں، دونوں چوکے  فخر زمان نے  لگائے، انہوں نے8 گیندیں کھیلیں جبکہ امام الحق نے8 گیندیں ڈوٹ کھیلیں اور دس گیندوں پر دو رنز بنائے۔

قبل ازیں شاہینوں کے تباہ کن سکواڈ نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو  صرف 193 رنز  پر پویلین کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ 

بنگلہ دیش کے بہترین بیٹر مشفق الرحیم  نے64، شکیب الحسن نے 53  رنز بنائے، محمد نعیم 20  لٹن داس اور شمیم حسین 16،16 رنز بنا پائے۔

حارث روف نے چار ،نسیم شاہ نے دو جبکہ شاہین آفریدی اور  فہیم اشرف  نے ایک ایک بنگلہ دیشی بیٹر کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی پہلی وکٹ صفر رنز پر گرگئی ۔

سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش  نے پاکستان  کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،میچ کے دوسرے اوور میں  بنگلادیشی اوپنرز مہدی حسن میراز بغیر کوئی  رنز  کیے نسیم شاہ کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

 بنگلادیش کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی  کرتے ہوئے فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے سپنر محمد نواز کی جگہ لے لی ہے۔قومی ٹیم میں اوپنر امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، افتخار احمد، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاداب خان، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔