عمران ریاض بازیابی کیس؛ 10 روز میں خوشخبری دینگے، آئی جی پنجاب

6 Sep, 2023 | 02:41 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو صحافی عمران ریاض کو بازیاب کرنے کے لیے 13 دن کی مہلت دے دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے عمران ریاض کی بازیابی کے لیے ان کے والد کی درخواست پر سماعت کی, آئی جی پنجاب نے کہا کہ  بازیابی میں کافی مثبت پیشرفت ہوئی ہے، آئندہ دس سے پندرہ دنوں میں خوشخبری دینگے، عدالت ہمیں 10 دن کی مہلت فراہم کرے۔چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے کہا کہ مزید مہلت مانگی جارہی ہے، کوئی پیشرفت بھی ہونی چاہیے۔

ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو آج شام پانچ بجے عمران ریاض کے والد اور لیگل ٹیم سے ملاقات کی ہدایت کر دی۔

مزیدخبریں