عا بد چودھری :شہر میں سخت سیکیورٹی کے باوجود سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا، 24گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 444وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل چوری کی 96،کار چوری دو،ڈکیتی چوری کی 342وارداتیں رپورٹ ہوئیں ،ہربنس پورہ میں چور نصیر احمد کی ہول سیل سگریٹ ایجنسی سے تالے توڑ کر 26لاکھ ، 98ہزار مالیت کی نقدی چرا کر فرار،لوئر مال میں ڈاکو سلطان سے 50ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار،سبزہ زارمیں ڈاکو اسلحہ کے ذور پر نیاز احمد کی موبائل فون شاپ سے 3لاکھ 14ہزار مالیت کے موبائل فونز ، نقدی اور کالنگ کارڈز لوٹ کر فرارہو گئے۔
اس کے علا وہ ستو کتلہ میں ڈاکو عبدالستار کی بیکری سے ایک لاکھ 36ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار، اسلام پورہ کے علاقے سے چور محمد عثمان کی کار جبکہ اچھرہ کے علاقے سے چورعبدالغفار کا ٹرک چوری کرکے لے گئے ۔شہر کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوروں نے 96موٹرسائیکلیں چوری کیں ۔
پولیس نے روایتی کاروائیاں کرتےہو ئے وارداتوں کے مقدمات درج کر لئے مگرملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے۔