ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم دفاع پاکستان: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی کینٹ میں یادگار شہداء پر حاضری

یوم دفاع پاکستان: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی کینٹ میں یادگار شہداء پر حاضری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی یوم دفاع کے موقع پر کینٹ آمد ۔ یادگار شہدا پر پھول چڑھائے ،شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے شہدا ء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیااور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا شہداء قوم کے سرکا تاج اورسرمایہ افتخار ہیں۔۔شہداء نے اپنا لہو دے کر وطن کی سرحدوں کا دفاع کیاہے۔

شہدائے وطن، غازیوں اور ان کی فیملیز کی تکریم ہم سب پر واجب ہے۔ محسن نقوی نے کہا ان ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے بیٹوں نے وطن کی محبت میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری،آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، کمشنر لاہور، سی سی پی او اور عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔