2 سال قبل داماد اور بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

6 Sep, 2023 | 01:01 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : پولیس نے 2 سال قبل داماد اور بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 2021 میں ملزم نواز نے بھائیوں اوربھتیجوں کے ساتھ داماد قربان کو اغوا کرکے قتل کیا۔پولیس کا بتانا ہےکہ ملزمان نے قربان کو قتل کرنے کے بعد لاش کو کیمیکل زدہ نالے میں پھینک دیا تھا، اس کے بعد ملزم نے تین روز بعد بیوی کو قتل کرکے لاش سپرہائی وے قبرستان میں پھینک دی تھی۔پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان روپوش تھے جنہیں ریکی کے بعد 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں