عابد چودھری :سمن آباد،اقرا روضہ الاطفال کے پرنسپل اور ٹیچر کا طالبعلم پر بہیمانہ تشدد،ٹیچر نے فیضان کو پکڑ کر اچھالا جس سے اس کا سر پنکھے سے جاٹکرایا۔
تفصیلا ت کے مطا بق پنکھے سے ٹکرانے کے باعث بچے کی دماغ کی ہڈی ٹوٹ گئی،سکول انتظامیہ نےوالدین کو بتانے کی بجائے بچے کو خود ہی ہسپتال منتقل کر دیا،والد عامر کی درخواست پر اقراروضہ الاطفال انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کر کہ سمن آباد پولیس ٹیم نے سکول کے پرنسپل قاری عبدالودود سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس کے مطا بق ملزمان قاری عبدالودود،اکاؤنٹنٹ عظیم اور قاری حبیب گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں،ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامزد ملزمان نے10 سالہ بچے فیضان پر تشدد کیا،
بچے کو اٹھا کر پٹخا بچے کو پنکھا لگنے سے شدید چوٹ آئی،بچے پر تشدد بھی کیا گیا جسکے بعد سکول انتظامیہ والدین کو اطلاع کئے بغیر ہسپتال لے گئی،ہسپتال انتظامیہ نے والدین کے بغیر بچے کے علاج سے معذرت کی،03 دن کے بعد بچہ اپنے ہوش وحواس میں آیا،ہوش میں آنے کے بعد بچے نے حقیقت بتائی جس پر والد نے پولیس کو اطلاع کی۔
ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کے بیا ن کے مطا بق ملزمان کو گرفتار کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیاگیا ہے،بچوں پر تشددہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔