تیل سے متعلق اہم خبر آگئی

6 Sep, 2023 | 10:01 AM

 مانیٹرنگ ڈیسک: سعودی عرب نے  تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کٹوتی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کا اعلان کردیا۔

سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق سعودی عرب خام تیل کی یومیہ پیداوار میں دسمبر تک رضاکارانہ کٹوتی کرے گا۔سعودی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ  اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں خام تیل کی پیداوار تقریباً 90 لاکھ بیرل یومیہ ہوگی۔

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ   تیل پیداوار میں یہ کمی  دسمبر 2024  کے آخر تک جاری رہے گی،  تیل کی پیداوار کی یہ کمی مملکت کی جانب سے  اپریل میں  اعلان کردہ رضاکارانہ کمی کے علاوہ ہے۔

مزیدخبریں