محسن نقوی کا سیالکوٹ ہسپتال کا دورہ، برن یونٹ کے قیام کا وعدہ کر لیا

6 Sep, 2023 | 03:00 AM

This browser does not support the video element.

سٹی42: سیالکوٹ وزیراعلی پنجاب کا دھواں دار دورہ سیالکوٹ, سول ہسپتال میں لوگوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے.

 وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب کے ساتھ گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا سرپرائز وزٹ  کیا، زیر اعلی نےسرپرائز وزٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،  شہر کے  واحد  ھسپتال کادورہ کیا ھے، جتنا بڑا شہر ھے اتنی سہولیات ھسپتال میں میسر نہیں ھیں۔ ھسپتال میں کھٹمل بھی پائے گئے ھیں اور دیگر سہولیات کا بھی فقدان ھے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ  اگلے تین چار ماہ کے دوران دوبارہ دورہ کروں گا۔ آج ھی سے ھسپتال میں کام ھوتا نظر آئے گا۔ھسپتال کو سہولتیں فراھم کرناریاست کی ذمہ داری ھے۔ جلد ھسپتال کی شکل نکل آئے گی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بتایا کہ ہسپتال کے پیڈیاٹرک وارڈ  میں  ایک ایک  بیڈ پر چار چار بچے موجود ھیں، لیکن سب کو طبی امداد اور ادویات مفت فراہم کی جارھی ھیں۔
محسن نقوی نے بتایا کہ ہسپتال میں ان کی  ستر ،اسی لوگوں سے بات چیت ھوئی جنہوں نے بتایا کہ ادویات مفت مل رھی ھیں۔

انہوں نے کہا کہ ھسپتال کی حالت زار کو درست کرنا حکومت کا کام ھے، ڈاکٹروں کا نہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ نے سیالکوٹ کے عوام سے وعدہ کیا کہ وہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہاسپٹل میں برن یونٹ کے قیام کی کوشش کریں گے۔

مزیدخبریں