ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی نےسیالکوٹ ہسپتال میں خاتون کی شکایت پر پولیس اہلکار اور گارڈ کو ہتھکڑیاں لگوا  دیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میاں  اشفاق:  وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سیالکوٹ میں اقبال میموریل ٹیچنگ ہاسپٹل کے سرپرائز وزٹ کے دوران خاتون کی شکایت پر موقع پر تحقیقات کروائیں اور چوری میں ملوث پولیس اہلکار اور سکیورٹی گارڈ کو ہتھکڑیاں لگوا دیں۔

 وزیراعلی پنجاب نے خاتون کی شکایت پر آئی پنجاب کو فوری انکوائری کا حکم دے دیا، ہسپتال آئی خاتون سے پرائیوٹ گارڈ اور پولیس اہلکار نے پیسے چوری کر کیئے تھے۔ آئی جی پنجاب نے خاتون کی شکایت پر موقع پر ہی انکوائری کر دی گئی۔

 آئی جی پنجاب نےے تحقیقات کر کے بتایا کہ ہسپتال کا پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ اور پولیس اہلکار   ہسپتال میں اپنے شوہر کے علاج کے لئے آئی ہوئی خاتون کے پیسے چرا لینے میں ملوث پائے گئے،

 پولیس اہلکار اور پرائیوٹ گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملوث اہلکار اور پرائیوٹ گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم 

 آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پولیس اہلکار کے خلاف محکمانہ کاروائی کرکے ڈس مس کیا جائے گا۔

 نگراں وزیراعلیٰ سے شکایت کرنے والی خاتون کی چار ماہ پہلے شادی ھوئی ھے، خاوند نشہ کرتا ھے، علاج کے لئے ہسپتال آئی تھی۔  خاتون کرائے کے مکان میں رہتی ھے، وزیراعلیٰ کے حکم پر خاتون کے گھر کے کرایہ کا فوری بندوبست کر دیا گیا۔ خاتون کھانا بنانا جانتی ھے، وزیراعلی نے اس کے لئےجلدی نوکری کے انتظام بھی کا حکم دے دیا۔