ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کہتے ہی نہیں کرکے بھی دکھاتےہیں؛ یومِ دفاع کے موقع پر غازیانِ وطن کا پیغام

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: یومِ دفاع کے موقع پرارض وطن کی خاطر جان لڑا دینے والے بہت سے فرزندانِ ارضِ پاک  فرض پر جاں نچھاور کر گئے اور بہت سے مشن کی تکمیل تک جاں ہتھیلی پر رکھ کر میدانِ کارزار میں ڈٹے رہے، بہت سے ایسے بھی تھے جنہیں کاری زخموں نے فتح کا بگل بجنے تک محاذ پر خود موجود رہنے کی مہلت نہ دی، انہیں محاذ سے ہٹ کر علاج گاہوں میں منتقل ہونا پڑا۔ آج چھ ستبر کے دن پاکستان آرمی کے جنگوں میں سرگرمی سے شریک رہنے والے ویٹرنز نے اپنے خیالات قوم اور اپنے جانشین جوانوں کے ساتھ شئیر کئے ہیں۔

غازی لیفٹینٹ کرنل ریٹائرڈ سید رضا عباس کو ان کی بے مثال جرأت اور بہادری کے صلے میں تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ غازی لیفٹینٹ کرنل ریٹائرڈ سید رضا عباس نے اپنے احساسات کا اظہار  ان الفاظ میں کیا۔

"بچپن سے میری پاکستان آرمی میں شمولیت کی خواہش تھی" "میرا تعلق پاکستان آرمی کی مایہ ناز یونٹ چارجنگ پینتھرز 60BR سے تھا".

"27 اکتوبر 2006 کو میں ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کا شکار ہوا اور میری ٹانگیں شہید ہو گئیں"۔

غازی لیفٹینٹ کرنل ریٹائرڈ سید رضا عباس نے کہا کہ "اس میں سب سے بڑی چیز جو کارفرما ہے وہ ہے جذبۂ حب الوطنی، جو صرف کہنے کی حد تک نہیں ہم کر کے بھی دکھاتے ہیں"

غازی لیفٹینٹ کرنل ریٹائرڈ سید رضا عباس نے مزید کہا، یومِ دفاع کے حوالے سے میں نوجوان نسل کو یہ خصوصی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ملک سے محبت اور وفاداری کے جذبے کو ہمیشہ تازہ اور جوان رکھیں"

"بے شک دشمن ہمیں توڑنے کی کوشش میں ہے مگر جب تک ہم زندہ ہیں ہم اپنے وطن پر آنچ نہیں آنے دیں گے"


لیفٹنینٹ کرنل ریٹائرڈ شاہ نے کہا  "میں 1965 کی جنگ میں بطور کیپٹن تعینات تھا پاکستان کے تمام فوجیوں کا یہی تہیہ تھا کہ کچھ کر گزرو یا وطن پر قربان ہوجاؤ" "ہم نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملک کی حفاظت کی"
لیفٹنینٹ کرنل ریٹائرڈ شاہ نے بتایا کہ  "چوانڈہ میں کی گئی جنگ دوسری جنگ عظیم کے بعد دوسری بڑی ٹینکوں کی جنگ تھی"۔ "اس وقت ہماری تمام عوام کا جذبہ قابل دید تھا جس نے فوجیوں کا بھی بھرپور حوصلہ بڑھایا"
لیفٹنینٹ کرنل ریٹائرڈ شاہ نے کہا کہ "میں نے متعدد جنگوں اور دہشتگردی کے نمٹنے کے لیے آپریشنز میں حصہ لیا اور یہ ثابت ہوا کہ ہر طرح کے حالات میں قوم افواج کے ساتھ ہے"۔