ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ :سری لنکا نے بھارت کو شکست دیدی  

سری لنکا،بھارت،ایشیاء کپ،سپر فور،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا نے بھارت کو6وکٹوں سے شکست دیدی۔

 تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 173رنز بنائے، کپتان روہت شرما 72 رنز بناکر نمایاں رہے۔سوریا کمار یادیو 34، یاردک پانڈیا اور رشبھ پنٹ نے 17،17 رنز بنائے، ویرات کوہلی صفر پر اوٹ ہوگئے۔ سری لنکا کی جانب سے دلشان مادوشنکا نے 3، کرونارتنے اور کپتان داسن شانکا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

  سری لنکا نے مقررہ ہدف آخری اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔کوشال مینڈس 57اور نسانکا 52رنز بنا کر نمایاں رہے ۔شناکا نے 33اور راجہ پاکسا نے 25رنز کی اننگز کھیلی۔