عمران خان پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر  

6 Sep, 2022 | 08:46 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ سے متعلق بیان پرعمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مقامی عدالت میں دائر کردی گئی۔لاہور کی مقامی عدالت میں شہری شیخ مظفر حسین نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے چار ستمبر کو فیصل آباد کے جلسے میں پاک فوج کے سربراہ سے متعلق خطرناک بیان دیا۔

 درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان نے بیان کے ذریعے حساس ادارے میں بغاوت کروانے کی کوشش کی لہذا عدالت سمن آباد تھانے کو عمران خان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں