مولانا طارق جمیل کی ہاتھ جوڑ کر عوام سے بڑی اپیل

6 Sep, 2022 | 07:06 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک )معروف اسلامی سکالر مولانا طارق جمیل کا ویڈیو بیان جاری، عوام سے ہاتھ جوڑ کربڑی اپیل کردی۔

 مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیلاب کی صورتحال ہے اللہ سے ڈرو ، لوگوں کی مجبوریوں سے فائدہ مت اٹھاو یہ منافع خوری کا وقت نہیں ہے ہمدردی کا وقت ہے! جان نچھاور کرنے کا وقت ہے جب بھی قوم پر آفت آتی ہے ذخیرہ اندوزی شروع ہوجاتی ہے ہر چیز کا ریٹ ڈبل ہو جاتا ہے! اللہ کے واسطے اب تو اللہ سے ڈر جائیں!

مزیدخبریں