عمران خان کیساتھ کیا ہونیوالا؟ حکومت کو ٹاسک مل گیا

6 Sep, 2022 | 06:06 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)موجو دہ   حکومت کو پیغام چلا گیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔یہ بھی پیغام دیا گیا ہے کہ اب اپنے پائوں پر کھڑے ہوجائیں ،روز روز’’نیپیاں‘‘نہیں بدلی جاسکتیں۔

 پروگرام ’’نجم سیٹھی شو ‘‘میں سینئر صحافی نجم سیٹیھی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین سےسختی سے نمٹنے کے لئےحکومت کو پیغام دے دیا گیا ہے، عمران خان نے جو فیصل آباد جلسے میں بیان دیا گیا ہے  اس سے سب جنرلز فکر مند ہیں جو آرمی چیف بننے کی دوڑ میں شامل ہیں،وہ اس لئے فکر مند ہیں کہ جو بھی آرمی چیف بنا عمران خان اس کے پیچھے پڑ جائیں گے۔اب عمران خان نے پورے ادارے کو متنازع بنا دیا ہے۔اس لئے اتنا بڑا ردعمل سامنے آیا ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کا خیال ہے کہ اگر موجودہ آرمی چیف توسیع لیتے ہیں تو وہ ان پر تنقید کریں گے اگر کسی اور بنایا جاتا ہے تو وہ اس کو بھی تنقید کا نشانہ بنائیں گے، عمران خان چاہتے ہیں آج الیکشن ہوں اور وہ نومبر میں نئے آرمی چیف کی تقرری کریں ۔اپریل میں الیکشن ہوتے تو عمران خان نے الیکشن ہا رجانا تھا ،اب ان کی مقبولیت ہے وہ اسی لئے الیکشن چاہتے ہیں ۔

 واضح رہے کہ   عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کڑے پراپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں جو مجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرے خلاف کر رہا ہے، اس کی وجہ وہ خوف ہے جس میں یہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث مبتلا ہیں

مزیدخبریں