ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول کے بچوں کو  کورونا ویکسین لگانےکا فیصلہ  

سکول طالبعلم،کورونا ویکسین،ایڈیشنل ڈائریکٹر،سٹی42
کیپشن: corona vaccination,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سکول کے بچوں کو   کورونا ویکسین لگانےکا فیصلہ کر لیا گیا، ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ سکولز  اور  محکمہ صحت  نے کم عمرطلبا کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر  پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ رفیعہ جاوید کا کہنا ہے کہ 5 سے 12 سال کے طلبا و طالبات کو سکولوں میں ویکسین لگائی جائےگی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر  کے مطابق حیدر آباد اور کراچی میں یہ ویکسی نیشن مہم چلائی جائے گی اور  19 تا 24 ستمبر  پہلے مرحلے میں ویکسی نیشن کی جائے گی۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے  تمام نجی سکولوں کو طلبہ کی ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہیں۔