محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

6 Sep, 2022 | 05:40 PM

Imran Fayyaz

(کومل اسلم) آج سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا،گرمی رختِ سفر باندھنے لگی،شدت میں کمی،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا، محکمہ موسمیات نے آج بارش کی بھی پیش گوئی کر دی۔

شہر میں موسم کے بدلتے تیور نے گرمی کی شدت میں کمی کر دی ہے، سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی دن بھر جاری رہا، کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ شہر میں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے۔

مزیدخبریں