وزیر اعلی پنجاب کا سیلاب زدگان کے لئے اہم اقدام

6 Sep, 2022 | 04:50 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے)وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی سربراہی میں " چیف منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ"کے انتظام اور استعمال کی نگرانی کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

کمیٹی میں سینٹر ثانیہ نشتر،صوبائی وزیر خزانہ،چیف سیکرٹری پنجاب،سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو /ریلیف کمشنر پنجاب شامل ہیں،چئیرمین پی اینڈ ڈی بورڈ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر اور ڈائریکٹر جنرل پراونشینل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب سمیت دیگر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

وزیر اعلی فلڈ ریلیف فنڈ پنجاب میں آنے والی رقم کو سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کیا جائے گا،مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات اور صاحب حیثیت افراد سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مدد کی اپیل ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق لاکھوں سیلاب متاثرین آپ کی مدد کے منتظر ہیں۔ مخیر حضرات بینک آف پنجاب کے "وزیر اعلی فلڈ ریلیف فنڈز" اکاؤنٹ میں عطیات جمع کرائیں۔
 

مزیدخبریں