گاڑی مالکان ہوجائیں خبردار، محکمہ ایکسائز کا نیا فیصلہ

6 Sep, 2022 | 03:11 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی)محکمہ ایکسائزموٹر برانچ کے ملازمین کا ایک اور کارنامہ،گاڑیوں کے انجن کی سی سی اوررجسٹریشن تبدیل کرکے ٹوکن ٹیکس اور ٹرانسفر میں کم وصولیاں کرکے کروڑوں روپے کانقصان کردیا، ڈی جی ایکسائز نے2ہفتوں میں تمام ریکارڈچیک کرکے نقصان کا تخمینہ لگا کررپورٹ بھجوانے کاحکم دے دیا۔
 تفصیلات کےمطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں گاڑیوں کی سسٹم مین انجن کی سی سی اور رجسٹریشن ڈیٹ تبدیل کرکےگاڑی مالکان کوفائدہ دلوا کراپنی جیبیں گرم کی ہیں،ایکسائز ملازمین نے ملی بھگت سے سسٹم میں تبدیلیاں کرکےٹوکن ٹیکس اورگاڑیوں کی ٹرانسفر کرکےفیس کم وصولی کرکےخزانے کو کروڑوں روپے کانقصان پہنچایا۔

ایکسائزحکام کے مطابق لاہور میں ہزاروں کی تعدادمیں گاڑیاں سامنے آنے پرتمام ڈیٹا چیک کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے،پنجاب بھر میں بڑی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس اورٹرانسفرکے ریکارڈ چیک کرکے رپورٹ تیارکرنے کاحکم دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ برانچ کوحکم دیا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں ہونے والی ایسی تمام گاڑیوں کاریکارڈچیک کرکےتفصیلات خصوصی ٹیم دیں،ڈی جی ایکسائز کے حکم پر3 رکنی کمیٹی تشکیل دےدی گئی۔

مزیدخبریں