حفظہ یعقوب:پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کیاکرنے جارہے ہیں آج پشاورمیں ہونےوالے جلسے میں وہ کیا بڑااعلان کرنے والے ہیں۔ کیاآج کے جلسے میں عمران خان پی ڈی ایم کیلئے نئی مشکل کھڑی کردیں گے۔عمران خان کے ٹویٹ کے بعد بس بہت ہوگیا ،ٹوئیٹرپر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نےاپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں اس کڑےپراپیگنڈےپر نگاہ رکھےہوئےہوں جومجرموں کاPDMنامی گروہ میرےخلاف کررہاہے۔اسکی وجہ وہ خوف ہےجس میں یہPTIکی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث مبتلاہیں۔پشاورکےآج کےجلسےمیں میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گاجو مجھےبدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کوجان بوجھ کر توڑمروڑ رہےہیں۔ بس بہت ہوگیا۔
ایک صارف نےعمران خان کا ٹویٹ شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آج کا جواب پہلے سے زیادہ مشکل ہوگا۔
ایک صارف نے عمران خان کی تصویر کیساتھ لکھا کہ ایک شیر کو بھیٹروں کی اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی ،ہم کپتان کیساتھ ہیں۔
جبکہ ایک صارف نے بے صبری سے عمران خان کی پشاور آمد کیلئے جذبات کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ جب میں لوگوں کو امید کھوتے دیکھتا ہوں،یہاں آپ سب کے لیے ایک نرم یاد دہانی ہے۔ذرا ہمارے قائد کی قوت برداشت کو دیکھیں، وہ 26 سال سے اس کرپٹ نظام سے لڑ رہے ہیں اور کبھی ہمت نہیں ہاری۔