(عمر ڈار) یوم دفاع پر میجرشبیرشریف شہید کی آخری آرام گاہ پر سلامی کی تقریب ، میانی صاحب قبرستان میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جی اوسی میجر جنرل عامرخان نےآرمی چیف کی جانب سےمزار پرگلدستہ رکھا.
یوم دفاع کےموقع پرمیانی صاحب قبرستان میں میجرشبیرشریف شہید کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئےسلامی کی تقریب ہوئی، جی اوسی میجرجنرل عامرخان نےشہید کےمزارپرحاضری دی،اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جانب سےمزارپرگلدستہ رکھا۔
شہید کے بیٹے تیمور شبیر اور بہن نجمی کاظمی نے بھی سلامی کی تقریب میں شرکت کی۔ تیمور شبیر نے کہا وہ ایک سال کے تھے جب میجر شبیر شریف شہید ہوئے۔
میجر شبیر شریف شہید کی بہن نجمی کاظمی نے کہا بہت فخر کی بات ہے کہ بھائی نے ملک کی خاطر لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
یاد رہے کہ میجرشبیرشریف شہیدنےپاک بھارت جنگ میں وطن کی حفاظت کیلئےاپنافرض ادا کرنےکےدوران، اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کی، انہیں نشان حیدر اور ستارہ جرات سے بھی نوازا گیا.