فواد خان اور وسیم اکرم کی فلم منی بیک گارنٹی کا پہلا پوسٹر جاری

6 Sep, 2022 | 12:07 PM

ویب ڈیسک:بڑی فلم، بڑا پراجیکٹ، فواد خان اور وسیم اکرم ایک ساتھ،، فلم منی بیک گارنٹی کا پہلا پوسٹر جاری، فلم کا ٹیزر تین دن بعد جاری ہوگا۔

ہدایت کار اور رائٹر فیصل قریشی نے اپنے میگا پراجیکٹ کا اعلان کر دیا، جس میں پاکستان کے کئی سپر اسٹارز جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں، فلم میں پہلی بار کرکٹ کی دنیا میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، جبکہ ان کے ساتھ مرکزی کردار میں سپراسٹار فواد خان بھی نظر آئیں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم، میکال زوالفقار، عائشہ عمر، جاوید شیخ، جان ریمبو، گوہر رشید، حنا دلپزیر ، مانی، کرن ملک اور علی سفینہ شامل ہیں۔ منی بیک گارنٹی کا ٹیزر 9 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

میگا اسٹارز پر مشتمل فلم 21 مارچ 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں