ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

6 Sep, 2022 | 10:51 AM

ویب ڈیسک:آئی ایم ایف سے قرض منظوری کے بعد ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہےگزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آگیا جبکہ آج کمی ہوئی ہے۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہے، کسی روز اس کی قدر کم ہونے لگتی ہے تو کبھی یہ اوپر جانے لگتا ہے۔ انٹر بینک میں آج امریکی ڈالر کی قدر ایک بار پھر کم ہوتی نظر آ رہی ہے۔

انٹر بینک میں آج ڈالر 36 پیسے سستا ہونے کے بعد 219 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔ کرنسی ڈیلرز نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے سے روپیہ تگڑا اور ڈالر کمزور ہوگا تاہم ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ دیکھا گیا۔اگست میں درآمدات اور تجارتی خسارہ بڑھنے سے روپے پر دباؤ آیا۔

مزیدخبریں