(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت کی کلائمیٹ چینج پالیسی کا ایکشن پلان منظور ہو گیا، موسم ماحولیات پراثر انداز ہونے والے 129 عوامل کا تدراک، ایکشن پلان میں شامل ہے۔
ایکشن پلان میں 172 ماحول دوست عوامل شامل کرنے کا فیصلہ کیا، جبکہ زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف قانون سازی کی جائے گی، فصلوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ بنانے کیلئے رسک منیجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے، کلائمیٹ چینچ یونٹ کا قیام، شعبہ زراعت پر ٹیکس کم کرنا ایکشن پلان کا حصہ ہے۔
شعبہ زراعت، فیشریز،لائیو اسٹاک میں گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں کمی لانا بھی ایکشن پلان میں شامل ہے، موسمیاتی تبدیلی سے ممکنہ نقصانات کی پیش گوئی، کلائمیٹ ماڈل بنانا بھی ایکشن پلان کا حصہ ہے، جبکہ مال مویشی کیلئے بہتر خوراک، جنگلات کی حفاظت، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا قیام پر بھی کام کیا جائے گا۔
بڑے کمرشل، پبلک عمارتوں میں سولر واٹر ہیٹر کی تنصیب اور ہیچریز، فش فارمز میں بہتری، بارش کا پانی محفوظ کرنا اور پانی کم استعمال کرنا پالیسی بھی کا حصہ ہو گا۔