ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

6 September Defence Day
کیپشن: 6 September Defence Day
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)اے راہ حق کے شہیدو، وفا کی تصویرو!تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں، جنگِ 65 میں جراتوں،عزیمتوں، شہادتوں اور قربانیوں کی لازوال داستان اپنے خونِ جگر سے لکھنے والے پاک فوج کےجوانوں کو سلام،   لاہور سمیت ملک بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

 خدا کرے کے میری ارض پاک پر اترے

 جسے اندیشہ زوال نہ ہو

6 ستمبر ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، جو ستمبر 1965 کی جنگ کے ان دنوں کی یاد دلاتا ہے جب پاک افواج کے بہادر سپوتوں نے اپنے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے تھے، جس دن  پاکستان کے شہیدوں،جری جوانوں نے اپنی کارکردگی سے تاریخ کے سنہرے صفحات پر اپنا نام رقم کیا، آج یوم دفاع کے موقع پر مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ 

لگانے آگ جو آئے تھے آشیانے کو

وہ شولے اپنے لہو سے بجھا دیئے تم نے

اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈ کی تبدیلی کی پُروقار تقریب بھی آج منعقد ہو گی، جس میں پاکستان ایئرفورس اکیڈمی کے چاک و چوبند کیڈٹس مزارِ قائد پر گارڈ کے فرائض سنبھالیں گے۔

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے

لہو جو ہے شہید کا وہ قوم کی زکوۃ ہے

اس کے علاوہ نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بھی یادگار شہدا پر پُر وقار تقریب منعقد ہوگی، جہاں ملک کے استحکام اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گئی، دورانِ تقریب چیف آف نیوزل اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی یادگار پر پھول چڑھائیں گے اور شہدا کے اہلِ خانہ سے ملاقات کریں۔

شہادت ہے مطلوب و مقصود

نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی

واضح رہے کہ 31 اگست کو پاک افواج کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے جی ایچ کیو میں منعقد کی جانے والی 6 ستمبر کی تقریب منسوخ کردی گئی ۔