ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈاؤن پابندیوں کے باعث تعلیمی دنیا سے بڑی خبر آگئی

لاک ڈاؤن پابندیوں کے باعث تعلیمی دنیا سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کووڈ لاک ڈاؤن کے باعث لگنے والی پابندیوں کے باوجود، اگلے سال کے بارے میں پیشن گوئی ہے کہ تعلیمی میدان میں  پاکستان اپنے حریف بھارت سے آگے دکھائی دے گا۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی یونیورسٹیز کی درجہ بندی کی سالانہ اشاعت میں  کہا  گیا ہے کہ تحقیقی حوالہ جات  اور تدریسی سکور پر پاکستان کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، لندن میں قائم اعلیٰ تعلیمی درجہ بندی کے میگزین نے کہا ہے کہ پاکستان تعلیمی میدان میں دنیا بھر میں سب سے تیز رہا ہے،برطانوی پبلی کیشن نے 21 پاکستانی اعلیٰ تعلیمی اداروں کو دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کی فہرست میں درج کیا، ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ 2021-22 کے اوسط اسکور میں تبدیلی  بھارت سے بھی بہتر ہے۔

ٹائمز کے مطابق پاکستان کی پانچ یونیورسٹیوں نے اس سال ٹاپ 800 اداروں کی فہرست میں جگہ بنائی۔ پہلی بار ایک پاکستانی یونیورسٹی (یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد) کلائمیٹ ایکشن کے لیے عالمی سطح پر 24 ویں نمبر پر ہے، اسی طرح ، نسٹ 67 ویں معروف یونیورسٹی ہے جو سستی اور صاف توانائی پر کام کر رہی ہے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  پچھلے 3 سال میں پاکستانی یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی میں سب سے زیادہ ترقی ہوئی ہے۔ اور ہمیں ابھی بہت آگے جانا ہے،ہائر ایجوکیشن کے تمام اہم اشاریوں کے علاوہ، ٹائمز نے پہلی بار پاکستان کی 36 یونیورسٹیوں کو اس سال امپیکٹ رینکنگ میں رکھا ہے۔

عالمی درجہ بندی کے مطابق دنیا کی بہترین قرار دی گئی 1600 یونیورسٹیز میں برطانیہ کے 101 اعلیٰ تعلیمی ادارے شامل ہیں اور چین کے 97 ادارے ہیں۔ پاکستان کی ٹاپ 800 میں سات یونیورسٹیاں شامل ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer