(ویب ڈیسک) زندگی میں کچھ ایسے واقعات بھی پیش آتے ہیں جن کو بھلانا آسان نہیں ہوتا، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اس طرح کے واقعات کی متعدد ویڈیوز موجود ہیں، ایسا ہی واقعہ آسٹریلیا میں رونما ہوا جہاں 4 دن سے غائب 3 سالہ بچہ برساتی نالے سے مل گیا اور معجزانہ طور پر بچ گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جمعے کے روز3 سالہ بچہ کھیلتے ہوئے اچانک غائب ہوگیا تھا، جسے عملے نے مسلسل تین دن کی انتھک کاوشوں کے بعد ڈھونڈ نکالا، بچہ صحیح سلامت ملنے پر والدین خوشی سے نہال ہیں، 4 روزقبل لاپتہ ہونے والا 3 سالہ بچہ صرف پانی پی کر زندہ رہا۔
نیو ساؤتھ ویلز پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیو ساؤتھ ویلز کا رہائشی تین سالہ بچہ جس کی تین دن سے تلاش جاری تھی،سڈنی سے ڈیڑھ سو کلومیٹر شمال مغرب میں ایک برساتی نالے میں بیٹھا پانی پی رہا ہے۔
تین سالہ اے جے کو ریسکیو کرنے کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی معائنے کے بعد پتہ چلا کہ گرنے کے بعد بچے کو جسم کے کچھ حصوں میں خراش آئی۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ننھا بچہ کس طرح اپنے والدین سے بچھڑا۔