ویب ڈیسک: منی ہائسٹ کے پانچویں سیزن میں پاکستان کے ہیکرز 'پروفیسر' کی مدد ایسے وقت میں کرتے ہیں جب انہیں مدد کے لیے کوئی دوسرا نہیں ملتا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سیزن میں ایک پاکستانی سرجن کو بھی پروفیسر کی ٹیم کی مدد کرتے دکھایا گیا تھا جب ان کا ایک ساتھی زخمی ہو جاتا ہے۔ اس کا ذکر اس سیزن میں بھی ہوتا ہے لیکن بعد میں اس سے مدد مانگنے کی نوبت پیش نہیں آتی۔ دوسری جانب سیریز میں ایسے ایکشن سین بھی جابجا ہیں جنہیں دیکھ کر بالی وڈ اور لالی وڈ فلموں کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔
اب صارفین کو 'منی ہائیسٹ' کے پارٹ فائیو کے دوسرے اور فیصلہ کُن حصے کا بے صبری سے انتظار ہے، جو رواں سال دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔کیا آخری سیزن کے پہلے حصے میں زخمی ہونے والے کردار مکمل صحت یاب ہو کر ٹیم کی مدد کریں گے؟ کیا ایلیسیا سیئیرا پروفیسر کو دوبارہ بندوق کی نوک پر رکھ لے گی؟ اور کیا پروفیسر اور ان کا گروہ بینک آف اسپین سے سونا نکال پائے گا؟ یہ سب وہ سوال ہیں جن کا جواب جاننے کے لیے صارفین کو چند ماہ مزید انتظار کرنا ہو گا۔