ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے خلاف کاروائی کا آغاز

شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے خلاف کاروائی کا آغاز
کیپشن: The NAB has initiated proceedings to seize the assets of Shahbaz Sharif's daughter and son-in-law.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  نیب نے قائد حزب اختلاف و صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے اثاثے تحویل میں لینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  نیب نے  ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران اور  داماد علی عمران کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اور اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات کیلئے رجسٹریشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  نیب نے ایکسائز، کوآپریٹو، اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی سمیت دیگر اداروں کو خطوط ارسال کیے ہیں جس میں علی عمران اور رابعہ عمران کے نام پر موجود ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔نیب تمام اثاثہ جات کی فہرست مکمل ہونے پر قبضہ کی کاروئی کرے گا،احتساب عدالت نے ملزمان کو مسلسل غیر حاضری پر مفرور ملزم قرار دیتے اثاثہ جات قبضے میں لینے کی ہدایات کی تھیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر