محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا

6 Sep, 2021 | 06:54 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:   فاسٹ بالر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ۔

ایک نجی ادارے کی رپورٹ کے مطابق محمد عامر نے   مصباح الحق اور وقار یونس کے کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار  ہونے کے بعد  انٹرنیشنل کرکٹ سے  ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔محمد عامر کا کہنا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا دونوں کوچز کے استعفوں کے بعد پاکستان سے کھیلوں گا۔

گزشتہ برس  دسمبر میں  قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔فاسٹ بولر محمد  کا کہنا تھا کہ  مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے۔ اتنا ذہنی دباؤ برداشت نہیں کرسکتا ، موجودہ ٹیم منیجمنٹ مجھے کھیلانا نہیں چاہتی،  فی الحال اس مینجمنٹ کی وجہ سے کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔

مزیدخبریں