لڑکی کو بلیک میل کرنے پر معروف پاکستانی ٹک ٹاکر گرفتار

6 Sep, 2021 | 06:38 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:     معروف پاکستانی ٹک ٹاکر علی حمزہ کو لڑکی کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  ٹک ٹاکر  علی حمزہ نے  ردا شمس  نامی لڑکی کی نازیبا تصاویر دھوکے سے حاصل کیں اور رقم نہ دینے پر تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دی ۔ ٹک ٹاکر علی حمزہ نے ردا کو کینال روڈ پر ملاقات کے لئے بلایا ، جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم سینٹر نے ملزم کو کینال روڈ سے گرفتار کرلیا۔پولیس حکام  کے مطابق  ملزم کے دو موبائل فونز سے متاثرہ لڑکی کی نازیبا تصاویر برآمد ہوئی  ہیں ۔ ملزم علی حمزہ کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کی تین دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

ٹک ٹاکر ملزم علی حمزہ کے ٹک ٹاک پر ایک ملین کے قریب فالوورز ہیں۔

مزیدخبریں