ویوو نے اپنے صارفین کو خوشخبری سنا دی

6 Sep, 2021 | 06:03 PM

ویب ڈیسک : ویوو کا جدید ترین ایکس 70 فلیگ شپ فون کے ساتھ ہی ویوو ایس 10 ای  عالمی طور پر  لانچ کرے گا۔  
ویوو  نے ایس 10 فون دو ماہ پہلے ہی متعارف کرایا ہے تاہم اب ایس 10 ای کے نام سے آنے والے جدید ترین اسمارٹ فون  کو ٹرینڈ قرار دیا جارہا ہے، ایس 10 فون 100 ایس او سی کے ساتھ 12 جی بی ریم  کا فون ہے۔ ٹی ای این اے اے سرٹیفکیشن اتھارٹی کے مطابق ایس 10 ای ایس 10 کا سستا ورژن ہے۔ 6.44 انچ کا ایمولڈ ڈسپلے 1080 ریزولیوشن کے ساتھ  دستیاب ہے۔

اس میں ڈائمنسٹی 1100 چپ کی جگہ ڈائمنسٹی 900چپ نصب ہے جبکہ یہ 6 جی بی، 8 جی بی 12 جی بی ریم کے ساتھ 128 اور 256 جی بی سٹوریج کے ساتھ دستیاب ہیں۔ موبائل فون میں 64 میگا پکسل کیمرہ 8 میگا پکسل کے پرائمری سنسر  اور ایک دو میگا پکسل کا تیسرا کیمرہ بھی موجود ہے۔ بہترین سیلفیاں اتارنے کے لئے 32 میگا پکسل کا ایک پنچ ہول فرنٹ شوٹرکیمرہ ہے جبکہ 3940 ایم اے ایچ کی بیٹری 44 واٹ کی فاسٹ چارجنگ اسپورٹ کے ساتھ لگائی گئی ہے۔

دوسری طرف ویوو ایکس 70 فون بھی ویوو ایس 10 ای کے ساتھ ہی 9 ستمبر کو چین میں لانچ کیا جارہا ہے۔ دونوں  فونز کی عالمی لانچنگ اس سے اگلے ہی دن یعنی 10 ستمبر کو ہوگی۔ 

مزیدخبریں