امریکہ دوبارہ افغانستان میں داخل ہوگا

6 Sep, 2021 | 05:59 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:     ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم  نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کو دوبارہ افغانستان  میں جانا پڑے گا۔

غیر ملکی ادارے کے مطابق ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر لنزے کا کہنا ہے  کہ امریکا کو واپس افغانستان میں جانا پڑے گا۔ لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ طالبان کبھی بھی افغانستان پر  مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر سکیں گے۔ حالات سے مجبور ہو کر امریکا کو دوبارہ افغانستان میں فوجی بھیجنا ہی پڑیں گے۔

 یورپی یونین بھی قبل ازیں اعلان کر چکی ہے کہ ہم  طالبان سے رابطہ تو رکھیں گے تاہم افغانستان میں ان کی حکومت تسلیم نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکا نے طالبان سے معاہدے کے تحت 20 سال بعد افغانستان سے انخلا کیا ہے جبکہ طالبان افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے لیے مشاورت کررہے ہیں جس کا اعلان کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں